مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان سپردخاک

شائع 02 جنوری 2016 04:43pm

zakarya

کراچی:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان زکریا جنجوعہ کو سپردخاک کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور رحمن ملک نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ذکریا جنجوعہ کی نمازجنازہ لیاری میں اداکردی گئی۔جنازے میں شریک اہلخانہ نے مبینہ پولیس میں مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پراحتجاج کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ کوانکوائری کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے آئی جی سندھ کوتحقیقات کا حکم د ے دیا۔ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رحمن ملک نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا،رحمان ملک نے آئی جی سندھ سے دو روز میں واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔