کینسر کے مرض میں مبتلا بچی حکومتی امداد کی منتظر
میانوالی:میانوالی میں تین سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا کم سن بچی حکومتی امداد کی منتظر ہے۔ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ متاثرہ بچی کاعلاج ملک میں ممکن نہیں۔مگر بیٹی کے علاج پر وہ پہلے ہی جمع پونجی خرچ کرچکے ہیں۔
میانوالی کی پانچ سالہ عبیرہ فاطمہ جو تین سال سے کینسر جیسے جان لیوا اور موذی مرض میں مبتلا ہے۔والدین نے جگر گوشہ کو بچانے کے لیے اپنی جمع پونجی لگائی مگر عبیرہ کو اس مرض سے نجات نہ مل سکی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عبیرہ کا علاج بیرون ملک ممکن ہے۔جس کے لیے لاکھوں روپے کی رقم درکار ہے،بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بھارت میں علاج ممکن ہے،لیکن ان کے پاس کوئی رقم نہیں ہے۔
اذیت ناک مرض کینسر میں مبتلا عبیرہ حکومت اور معاشرے کے مخیر افراد کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے کہ شاید کوئی اسکی زندگی کا چراغ گل ہونے سے بچانے میں معاونت کرے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔