ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک کا مرمتی کام مکمل

شائع 03 جنوری 2016 12:42pm

karachijkdhd-hhj

کراچی:کراچی میں ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک کا مرمتی کام مکمل ہونے کے شاہراہ فیصل کا بند ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ٹریک کی بندش سے شاہراہ فیصل اورراشدمنہاس روڈ پربدترین ٹریفک جام رہا۔

ڈرگ روڈ کے مقام پرشاہراہ فیصل کاایک ٹریک ریلوے ٹریک کے مرمتی کام کے باعث گذشتہ رات سے بند تھا۔جس کے باعث ایئرپورٹ سے شہرکی جانب آنے والے ٹریفک کوبھی شاہراہ فیصل کے دوسرے ٹریک پررواں رکھاگیا۔ایک ٹریفک کے دباوٴکے باعث شہریوں کوشاہراہ فیصل اورراشدمنہاس روڈ پرگھنٹوں ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا رہا۔

کے ایم سی کے انجینئرکا کہنا ہے کہ ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب کو یہ کام رکھا گیا تھا کیونکہ اس دن یہاں ٹریفک معمول سے کم رہتا ہے۔کبھی مرمتی کام تو کبھی احتجاج، جلسہ اورجلوس کی وجہ سے ٹریفک جام کراچی کی باسیوں کی قسمت میں رہ گیا ہے۔