گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج

شائع 03 جنوری 2016 12:48pm

sukkur

سکھر:سکھر میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا۔ شہری سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے لکڑیوں پر کھانا پکا تے رہے۔

سکھر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہری بلبلا اٹھے۔گولی مار کے علاقے میں سوئی سدرن کے دفتر کے سامنے شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا۔گھر سے لکڑیاں اور برتن لاکر دفتر کے سامنے احتجاجاً کھانا اور روٹیاں بنائیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں ۔شہریوں نے گیس لوڈشیڈنگ ختم کرکے پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا۔