سڑکوں پر فیصلہ کرنے والوں کو مایوسی اورناکامی ہوگی،شہباز شریف
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر فیصلہ کرنے والوں کو مایوسی اورناکامی ہوگی۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کرنے والے شکست خوردہ عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، پاکستانی باشعور عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو ہرسطح پر مسترد کر چکے ہیں۔
https://youtu.be/ZtTNdDvB6-8
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کو بند کرنا پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے ،سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت ہو رہی ہے عدالتی فیصلہ آنے تک اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کوئی جمہوری، آئینی اور اخلاقی جواز نہیں رکھتا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔