اسلام آباد:پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، احتجاج کی حکمت عملی بنانے پرغور
فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد میں تحریک انصاف کی قیادت کے اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے پرغورکیا گیا ۔
اسلام آباد لاک ڈاؤن کے پوائنٹس ، بندش کی حکمت عملی ، حکومتی اقدامات کے خلاف اسٹرٹیجک آپشنزپرغورکیلئے تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس ہوا ۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعظم احتساب سے بچنے کیلئے دست وگریباں ہوکرمحاذ کھولنا چاہتے ہیں، عوام اورپولیس آپس میں لڑیں تاکہ وزیراعظم کوبچ نکلنے کا موقع ملے سکے۔
قائدین کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف مکمل طورپرپرامن رہے گی مگرحکومتی جبرکسی طورگوارا نہیں کریں گے اس کے ساتھ ساتھ حکومتی ہتھکنڈوں سے کسی طورمرعوب نہیں ہوں گے ۔
تحریک انصاف کے قائدین کا کہنا تھاکہ کرپشن کیخلاف فیصلہ کن معرکے کیلئے پوری طرح تیارہیں ،وزیر اعظم کے احتساب سے کم کوئی آپشن قابل قبول نہیں ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔