آرمی چیف راحیل شریف کا جگر پیوندکاری یونٹ کا دورہ
File Photoراولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جگر پیوند کاری یونٹ راولپنڈی کا دورہ کیا اورمریضوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے جگر پیوند کاری یونٹ کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال ایجوڈنٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل انورعلی حیدراورملٹری اسپتال کے کمانڈنٹ میجرجنرل طارق حسن نے کیا۔
اس موقعے پرآرمی چیف کو ادارے میں جدید طبی سہولیات اورکارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک آرمی کے تحت جگر کی پیوند کاری کا یہ جدید ترین یونٹ فوج میں اپنی طرزکا پہلا اور قومی سطح پر تیسرا اہم ادارہ ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔