پولیس ایکشن پرحکومت کیخلاف مزاحمت کی جائیگی، عمران خان
File Photoاسلام آباد:دو نومبر کو ہونے والے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو کسی بھی صورت میں گرفتاری نہ دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس ایکشن کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے ملک بھر کے ضلعی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ہدایت نامے میں رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کو یقینی بنانے اور کسی بھی صورت میں گرفتاری نہ دینے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولیس کی جانب سے ایکشن لیے جانے پر بھرپور رد عمل کا اظہار کیا جائے اور رہنماؤں کو گرفتار کیے جانے پر متعلقہ تھانے کا گھیراؤ کیا جائے۔عمران خان نے بعض پارٹی رہنماؤں کو دو نومبر سے پہلے اسلام آباد پہنچنے کی بھی ہدایت کی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔