وفاق صوبوں کے تحفظات دور کرے، فضل الرحمان

شائع 03 جنوری 2016 03:29pm

1

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے روٹ کی تبدیلی پر ہمیں بھی تشویش ہے،وفاق صوبوں کے تحفظات دور کرے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ پر بہت سی جماعتوں کو تحفظات ہیں،وفاقی حکومت چینی سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کا جواب دے، آل پارٹیز کانفرنس بلا کر تحفظات ختم کئے جائیں۔سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر مولانا کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ میں منتخب نمائندوں کی حکومت ہے،اگر صوبوں کو تحفظات ہیں تو وفاق سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل حل کرائے،دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ہمارے نہیں امریکا اور یورپ کی جنگ ہے اور جنگوں سے انسانی حقوق ختم ہوجاتے ہیں۔