پاک چین اقتصادی راہداری پرتحفظ رقیبوں کوقریب لےآیا

شائع 04 جنوری 2016 04:40am

imran-khan0000000

اسلام آباد:پاک چین اقتصادی راہداری پر تحفظات دو بڑے سیاسی رقیبوں تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کو قریب لے آیا، پی ٹی آئی کے وفد نے اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل سے ملاقات کی، مولانا نے بھی ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کے باعث تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیاسی مخالف کی چوکٹھ پر پہنچ گئی

اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے جے یو آئی سیکرٹریٹ میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،انہوں نے تحفظات کی دوری کیلئے صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اس قیصر نے کہا کہ کسی صوبے کی ترقی کے خلاف نہیں،لیکن راہداری منصوبے میں تبدیلی آئی تو آخر تک جائیں گے

اسد قیصر نے اسلام آباد میں تمام جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے پارلیمینٹیرینز سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔