اپنے 'کو ورکرز' سے یہ سوالات ہرگز نہیں پوچھیں

شائع 02 نومبر 2016 11:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر دفتر میں ہم ایسی سوالات کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ساتھ کام کرنے والے غصے میں آجاتے ہیں یا پھر ناراض ہوجاتے ہیں۔

حالانکہ کہ آپ وہ بات جان بوجھ کر نہیں بولتے اور نہ ہی آپ کا ایسا ارادہ ہوتا ہے کہ آپ کی بات سے سامنے والے انسان کو دکھ پہنچے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نئے آنے والے لوگوں کے ساتھ آپ گھل مل جاتے ہیں اور مذاق میں ساری ایسی بات کرجاتے ہیں کہ آپ کے کو ورکرز کو وہ بات پسند نہیں آتی۔

آج ہم آپ کو چند ایسی ہی باتوں کے بارے میں بتائیں گے، ان باتوں کو اپنے کو ورکر سے کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

٭ آپ کی تنخواہ کتنی ہے؟

Young woman thinking about paying bills

کچھ لوگوں کی یہ عادت بہت زیادہ ہوتی ہے کہ وہ دوسروں سے ان کی تنخواہ کے حوالے بہت پوچھتے ہیں۔ یہ سوال بہت غیر اخلاقی ہوتا ہے لہذا اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے ہرگز یہ سوال نہیں پوچھنا چاہیئے۔

٭آپ کا وزن کتنا ہے؟

Woman Adjusting Weight Scale

اگر کوئی ساتھ کام کرنے والے ورکر کا وزن دن بہ دن کم ہوتا جارہا ہے یا وزن بڑھتا جارہا ہے تو آپ اس سے اس حوالے سے سوال کرنے سے گریز کریں کیونکہ آپ کو نہیں معلوم کہ اس شخص کے وزن بڑھنے یا گھٹنے کی کیا وجہ ہے۔ لہذا ایسے سوالات پوچھنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

٭ آپ کی عمر کیا ہے؟

Older woman

کچھ لوگ اپنی عمر کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں وہ کسی کو بھی اپنی عمر کے بارے میں بتانا نہیں چاہتے۔ لہذا اس سوال کو پوچھنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے سوالوں سے سامنے والا شخص کنفویز ہوسکتا ہے۔

٭بیماری کے حوالے سے سوال

sick woman

اگر آپ کے 'کو ورکر' کو کسی قسم کی کوئی بیماری ہے تو اس سے تب تک بیماری ڈسکس نہیں کریں جب تک وہ خود آپ سے اس بیماری کے حوالے سے بات نہ کرلے۔