جونی ڈیپ فنٹاسٹک بیسٹس کے سیکوئل میں کاسٹ
File Photoنیویارک :ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اب ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کہانی کا کرادربنیں گے۔اداکارجونی ڈیپ فلم فنٹاسٹک بیسٹس کے سیکوئل میں فن کے جوہردکھائیں گے۔
ہالی ووڈ سپرہٹ سیریز فنٹاسٹک بیسٹس کی نئی فلم '' فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم اٹھارہ نومبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی لیکن فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے سیکوئل کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
فلم فنٹاسٹک بیٹسٹس کی کہانی ہیری پورٹر کی مشہور مصنفہ جے رولنگ نے لکھی ہے۔ فلم کا سیکوئل دوہزار اٹھارہ میں تیار کیا جائے گا۔ تاہم اب فلم کے سیکوئل میں جونی ڈیپ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔