ملالہ کا ایک اور اعزاز
سب سے کم عمر نوبل پرائز جیتنے والی ملالہ یوسفزئی سب سے زیادہ تعریف کی جانے والی شخصیا ت میں دوسرے نمبر پر
یو گوو یو کے پول کے مطابق ہولی ووڈ پر راج کرنے والی اور انسان دوست شخصیت اینجلینا جولی پہلے اور ملالہ یوسفزئی دوسرے نمبر پر ہیں
ملالہ جنہیں دو ہزار پندرہ میںبرطانیہ میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والے پانچ سوافراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا انہیں اینجلینا کے بعددوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تعریف کی جانے والی شخصیات میں جگہ ملنا باعث فخر ہے۔
ملالہ جب پندرہ سال کی تھیں تو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اپنی جدوجہد کے دوران اُن پر طالبان نے حملہ کیا تھا ،جس کے بعد سے وہ ایک گلوبل امبیسیڈر بن گئیں اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے لگیں ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔