پیپلزپارٹی کی حکومت میں روزانہ کرپشن ہوتی ہے،وزیر قانون پنجاب

شائع 04 جنوری 2016 01:41pm

rana

فیصل آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن ہوتی ہے،پنجاب حکومت کے خلاف کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں، داعش کو پاکستان میں پنجے نہیں گاڑنے دیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ کی پنجاب اور وفاق میں حکومت کرپشن سے پاک ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت میں روزانہ کرپشن ہوتی ہے،خورشید شاہ کے پاس بھرتی کی کوئی فہرست ہے تو سامنے لائیں۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے اچھا کام کیا،فورسز کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں گے،پاکستان سے داعش میں شامل ہونے والوں کی تعداد سو سے زیادہ نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ داعش کو پاکستان میں پنجے نہیں گاڑنے دیں گے،ڈسکہ سے داعش میں جانے والے افراد کو پکڑا گیا ہے، تفتیش کے بعد دیگر لوگوں تک پہنچ جائیں گے۔