پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں
سیکیورٹی اداروں نے داعش کے زیر حراست کمانڈر عامر منصور کی نشاندہی پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اڑتیس افراد کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی اداروں کے داعش کے اہم کمانڈرعامرمنصورکی نشاندہی پر پنجاب کے مختلف شہروں میں تابڑ توڑ چھاپے مارے گئے۔
اوکاڑہ ، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے داعش سے تعلق کے شبے میں اڑتیس افراد گرفتارکرلیا گیا۔
اٹھارہ افراد کو سرگودھا، ایٹھ کو اوکاڑہ اور بارہ کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ داعش کے اہم کمانڈر عامر منصور کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عامر منصور پنجاب کے مختلف شہروں میں بے روزگارنوجوانوں کو بھرتی کرتا تھا جنہیں تیس سے پچاس ہزارروپے تنخواہ دی جاتی تھی اور ٹریننگ کیلئے افغانستان بھیجا جاتا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔