پاکستان جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا ،نواز شریف
کولمبو:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا اقوام متحدہ میں علاقائی امن کی لیے فا رمولا پیش کیا نریندر مودی کے دورہ لاہور سے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔
وزیراعظم نے کولمبو انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشننزاینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز سے خطاب میں کہاکہ جنوبی ایشیا کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک مذاکرات کی ضرورت ہے۔پاکستان جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا گزشتہ تیس سال سے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزماہیں۔ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہیں،دہشتگردوں کے بچے کچے ٹھکانے بھی تباہ کردیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری کامنصوبہ مواصلاتی نظام کی ترقی کاباعث بنے گا۔فی کس آمدنی میں12.9فیصد اضافہ ہواہے ۔ بجٹ خسارہ کم کرکے چھ فیصد پر لے آئے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔