فیس بک اسٹیٹس طالبعلم کو مہنگا پڑھ گیا
فیصل آباد:فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں ہونے والے میوزیکل شو کے خلاف فیس بک پر سٹیٹس دینا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پی ایچ ڈی کے طالب علم کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
نومبر دو ہزار پندرہ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے دو روزہ کسان میلے کے دوران میوزیکل کنسرٹ منعقد کرایا۔ جس پر ایم فل گولڈ میڈلسٹ اور پی ایچ ڈی کے سٹوڈنٹ کاشان حیدر نے ذاتی فیس بک اکاوٴنٹ پر ان الفاظ کے ساتھ تنقید کی کہ ''جب درسگاہیں رقص گاہیں بن جائیں تو کہاں کا اقبال اور کہاں کی تحقیق''۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ذاتی فیس بک اکاوٴنٹ پر ہونے والی تنقید کو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کاشان کو فارغ کر دیا۔
کاشان حیدر کا کہنا ہے کہ اس نے یونیورسٹی انتظامیہ سے معذرت بھی کی تھی، وہ انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹائے گا۔
رابطہ کئے جانے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی قسم کا موٴقف دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔