دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پاک بحریہ کی مشقیں

شائع 05 جنوری 2016 05:11pm

navy

کراچی:بحیرہ عرب میں بحری دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے مشقیں کی گئیں ۔

بحیرہ عرب میں ہونے والی مشقوں میں بحری جہازکوقذاقوں سے چھڑوانے کے لیے اسپیڈبوٹ اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپیشل فورسزکوبحری جہازپراتاراگیا۔

عملی مظاہرے میں پلک جھپکتے ہی بحری محافظوں نے دہشت گردوں کو قابوکیا۔کمانڈر پی این ذولفقارکیپٹن عامر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ موجودہ دورکے تمام ترروایتی اورغیرروایتی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

مشقوں میں شریک افسران اورجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیارہیں۔