ایف آئی اے نے کسی کے کہنے پرکیس نہیں بنایا ،اے ڈی ایف آئی اے

شائع 05 جنوری 2016 05:59pm

karachi

کراچی:ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے الطاف حسین کہتے ہیں کہ اے کے ڈی گروپ پرجرائم میں معاونت کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے کسی کے کہنے پرکیس نہیں بنایا ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اے کے ڈی گروپ کی ملی بھگت سے ای اوبی آئی میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی۔چارسال سے تحقیقات کررہے ہیں ۔

الطاف حسین کا کہنا تھاکہ ای اوبی آئی کیس میں مجموعی طورپربائیس ملزمان نامزد ہیں جن میں سے اے کے ڈی سیکورٹیز کی دوخواتین سمیت سات افرادشامل ہیں۔گرفتارملزمان گزشتہ دس برس سے اے کے ڈی سیکورٹیز میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی جانب سے شیئرز خریدنے میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ایس آئی سی پی میں تین سال سالہ انلیسٹڈ کمپنی کے بجائے چند ماہ قبل رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے شیئرزخریدے گئے۔