دہشتگردی کیخلاف کامیابی سےجنگ لڑرہےہیں،وزیراعظم
کولمبو:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی مسائل اور مشکلات سے نکل رہا ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، دوہزار سترہ کے آخر تک توانائی بحران پر مکمل قابو پالیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا سری لنکن بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ناشتے پرخطاب،بولے، حکومت کی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوکرپانچ اعشاریہ تین فیصد رہ گیا ، پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں، توانائی بحران سب سے بڑا چیلنج ہے، دوہزار سترہ کے آخر تک اس پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین راہدرای منصوبے ہمارے ویژن کی بہترین مثال ہے، پاکستان علاقائی تعاون کی پالیسی کے فروغ پر عمل پیرا ہے، تاپی منصوبہ اس کی بہترین مثال ہے،وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، کئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔دہشتگردی کیخلاف کامیابی سے جنگ لڑ رہے ہیں، یہ جنگ ختم ہونے کو ہے، قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیئے۔وزیراعظم نوازشریف نے زور دیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارتی حجم کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔