پشاوراورچارسدہ میں سرچ آپریشنز،69 ملزمان گرفتار

شائع 06 جنوری 2016 08:11am

pesh-police-ho

پشاور اور چارسدہ میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران انہتر ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس آپریشن کے دوران پشاور سے چار افغان باشندوں سمیت اکیاون افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ چارسدہ سے اٹھارہ افراد پکڑے گئے جن میں چھ افغانی شامل ہیں،پولیس نے آپریشنز کے دوران حراست میں لئے گئے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔