عمران خان کو منفی چیزیں پھیلانا اچھا لگتا ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان کوصرف منفی چیزیں پھیلانا اچھا لگتا ہے ، داعش کے حامیوں کوگرفتارکیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں شفاف ہوا،تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
پنجاب میں داعش کے حوالے سے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آراورچوہدری نثارکے بیانات موجود ہیں،میڈیا کے سامنے حقیقت رکھی،اس کوتوڑموڑکرپیش کیا گیا۔شام جانے والے چند لوگوں کوگرفتارکیا ہے۔پنجاب میں قانون نافد کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں،پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات ہونی چایئے،مذاکرات کا عمل نہیں رکنا چاہیئے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔