دوران گفتگو غصہ دلانے والی 4 باتیں

شائع 27 دسمبر 2016 10:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ لوگوں کو باتیں کرنے کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ وہ ناسمجھی میں نہ جانےکیا کچھ بول جاتے ہیں اور انھیں محسوس بھی نہیں ہوتا۔

لوگوں کی یہ عادت اکثر دوسروں کو غصے میں دلادیتی ہےاور اس طرح گفتگو بغیرکسی وجہ کے خراب ہوجاتی ہے۔

کوشش کریں کہ دوران گفتگو ان باتوں سے پرہیز کریں تاکہ دوسرے لوگ آپ کی باتوں پر غصہ نہیں ہوں۔

٭ دوسروں کا موڈ خراب ہوجانا

Image result for 6 Annoying Speaking Habits You Have, According to Science

اکثر لوگ باتوں میں ایسا کچھ کہہ دیتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں کا موڈ خراب ہوجاتا ہے اور پھر وہ بات ادھوری چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

٭گفتگو کے دوران غالب رہنا

Image result for 6 Annoying Speaking Habits You Have, According to Science

بعض لوگ گفتگو کے دوران دوسروں پر غالب رہتے ہیں اور ان کو کچھ بھی کہنے کا موقع نہیں دیتے۔ اس سے دوسرے لوگوں کی گفتگو میں دلچسپی ختم ہونے لگتی ہے اور جلد از جلد گفتگو ختم کرکے چلے جاتے ہیں۔

٭ دوسروں کی غلطیاں نکالنا

Image result for 6 Annoying Speaking Habits You Have, According to Science

دوران گفتگو کسی کو ٹوکیں نہیں، پہلے اس کی بات ختم ہونےدیں پھر جس بات سے بھی آپ کو اختلاف ہو یا کوئی بات ٹھیک نہیں لگی ہوتو اس کو بتا کر ڈسکس کرلیں۔

٭ تیزی میں بولنا

Image result for 6 Annoying Speaking Habits You Have, According to Science

گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی کہی ہوئی بات دوسروں کو سمجھ آرہی ہے یا نہیں آرہی ۔ تیزی میں بولنے سے آپ کی بات ختم ہوجائے گی لیکن سننے والے کو سمجھنے میں مشکل پیش آئے گی اور آپ کو اپنی بات پھر دہرانی پڑے گی۔