مودی سے دوستی ،ملک مضبوط نہیں ہوسکتا ،سراج الحق
کراچی :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں مودی کی دوستی سے پاکستان مضبوط نہیں ہوسکتا ، حکومت اداروں کو بیچنے کے بجائے راشی اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرے۔
کراچی میں ریلوے پریم یونین کی جانب سے منعقدہ مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل اڑتیس کے تحت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حکومت روزگار فراہم مگر یہاں اداروں کو فروخت کر کے مزدوروں کے بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک مودی کی دوستی سے نہیں بلکہ مزدور کی دوستی سے مضبوط ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ نیب کے مطابق ملک میں دس کھرب کی کرپشن کی گئی،حکومت پی آئی اے ، واپڈا ریلوے کو فروخت کرنے کے بجائے ان راشی اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں جنھوں نے ملک میں معاشی دہشت گردی پھیلائی۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ کی ڈکٹیشن قبول نہیں ہم مزدوروں کے ساتھ ھیں اور آخری وقت تک کھڑے رہیں گے۔مزدور کنونشن سے پریم یونین کے صدر حافظ سلمان بٹ نے بھی خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی سندھ اسداللہ بھٹو اور حافظ نعیم الرحمان بھی موجود تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔