بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا نیا ٹریلر مداحوں کی توجہ کا مرکز

شائع 30 دسمبر 2016 07:36am

ema

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایما واٹسن ایک بار پھرجادوئی کہانی میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

ema1

فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسی شہزادی کے گرد گھومتی ہے ،جو تنہا شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔

فلم کے نئے ٹریلر میں  مزید  جادوئی  چیزیں جن میں جادوئی کیتلی،خوبصورت "بال روم" دکھائے گئے ہیں۔

ema2

ema4

ٹریلر کو  دیکھ کر ڈزنی کے مداح یقیناً سانس لینا بھول جائیں گے۔فلم میں ہیری پوٹر سیریز کی کامیاب اداکارہ ایما واٹسن کے ساتھ ڈان اسٹیون مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

ema3

واضح رہے کہ فلم کا پہلا ٹریلر رواں سال نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بیحد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

فلم  اگلے سال 17 مارچ  2017کو ریلیزکی جائے گی۔