پریشر پوائنٹ کی مدد سے وزن گھٹائیں

شائع 30 دسمبر 2016 07:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چینی لوگ ایکو پریشر کی مدد سے علاج کرتے ہیں اور ان کا یہ طریقہ کار برسوں سے چلا رہا آرہا ہے جوکہ اب ان کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔

ان پریشر پوائنٹ کی مدد سے آپ کے جسم کو انرجی حاصل ہوتی ہے۔کیونکہ یہ پریشر پوائنٹ جسم کے کئی اعضاء سے منسلک ہوتے ہیں۔ جب آپ ان پوائنٹس پر بھرپور پریشر دیتے ہیں تو اس سے آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایکوپریشر پوائنٹ کی مدد سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ اس سے آپ کے وزن میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔ یہ پوائنٹس آپ کی بھوک پر کنٹرول کرتے ہیں اور ساتھ آپ کا نظام ہاضمہ بھی بہتر بناتے ہیں۔

اگر آپ گھر بیٹھےہی اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان ایکو پریشر پوائنٹس پر ہلکا مساج کریں۔ درج ذیل دیئے گئے پریشر پوائنٹس پر مساج کریں اور اپنے وزن میں کمی کو یقینی بنائیں۔

٭ کان

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

اپنے انگوٹھے کو کان پر موجود ٹرائی اینگل والی جگہ پر رکھیں، اب اپنے جبڑے کو کھول بند کریں۔ دن میں 2 بار اس پوائنٹ کو دبانے سے آپ کے جسم کو انرجی حاصل ہوتی ہے اور وزن میں بھی کمی آتی ہے۔

٭ ہونٹ کا اوپری حصہ

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

دن میں جب بھی آپ کو بھوک لگے یا کوئی گھبراہٹ یا فکرمند محسوس کررہے ہوں تو  ہونٹ اور ناک کے بیچ میں موجود حصے کو 1 سے 5 منٹ تک کےلئے دبا کر رکھیں۔ اس سے آپ کی کیفیت میں فرق آئے گا۔

٭ گھٹنے

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

اپنے گھٹنے سے چار انگلیاں چھوڑ کر جو حصہ ہے اس پر 2 منٹ پر پریشر رکھیں۔ اس سے آپ کا معدہ کے نظام بہتر ہوگا۔

٭کہنی

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

اپنے انگوٹھے کی مدد سے کہنی کے اوپر والے حصے کو 1 منٹ تک دبائیں۔ اس سے آپ کے جسم میں موجود اضافی گرمی  ختم ہوگی۔

٭ ٹخنے

فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹ

پاؤں کے سائیڈ پر ٹخنوں سے 5 سینٹی میٹر اوپر موجود حصے کو اپنے انگوٹھے کو روزانہ 1 منٹ کے لئے دبا کر رکھیں اور پھر پریشر کو آہستہ سے ختم کریں۔حاملہ خواتین اس پریشر پوائنٹ کو استعمال نہیں کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ