بنگلا دیش کی سیاسی قونصلرکو پاکستان چھوڑنے کا حکم

شائع 06 جنوری 2016 04:59pm

moshomi

اسلام آباد:بنگلا دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

پاکستانی حکومت نے ملک مخالف سرگرمیوں پر بنگلا دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ موشومی رحمان پاکستان میں بنگلا دیشی سفارتخانے کی ہیڈ آف چانسری بھی ہیں۔پاکستانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو طلب کرکے انہیں موشومی رحمن کی ملک بدری کے بارے میں آگاہ کیا۔

گزشتہ سال تیئس دسمبر کو بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی سفارتکار فارینہ ارشد کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کر دیا گیا تھا۔