بھارت ہمارا دوست نہیں ہے، رحمن ملک

لاہور:سابق وزیرداخلہ سینٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ کمزور حکومت ہونے کے باعث مودی ہمیں اپنی ریاست کی طرح احکامات جاری کرتا ہے ، بھارت میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو دھمکیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں پاکستان کو توڑنے کا اعتراف کیا تھا۔بھارت میں جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پاکستان کو دھمکیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔بھارت ہمارا دوست نہیں ہے،اسے پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔
سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھٹو قتل کیس کا ریفرنس دائر کیا مگر آج تک انصاف نہیں ملا۔بلاول بھٹو آنے والے وقت میں ہم سب کے لیڈر ہوں گے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ان کے دور میں بھی گورنر راج لگانے کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام ہوئی۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔