سعودی وزیرخارجہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

شائع 07 جنوری 2016 04:10am

adil00000000

اسلام آباد:سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ انھوں نے پہلے تین جنوری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچنا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیرپاکستان کے دورے پرآج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اور مشیرخارجہ سمیت دیگر اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی عرب کی قیادت میں چونتیس رکنی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر بات ہوگی، سعودی وزیر خارجہ نے تین جنوری کو اسلام آباد پہنچنا تھا، تاہم ان کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیخ النمر کا سرقلم کئے جانے کے بعد ایران اورسعودی عرب کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔