گلوکارہ جینیٹ جیکسن 50 برس کی عمر میں ماں بن گئیں

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2017 06:16am

jenet

امریکی گلوکارہ جینیٹ جیکسن نے پچاس برس کی عمر میں اپنے پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔

ایک اعلان کے مطابق جینیٹ جیکسن اور ان کے شوہر، قطری کاروباری شخصیت وصام ال مانا نے اپنے بیٹے عیسیٰ ال مانا کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’بچے کی پیدائش بغیر کسی دشواری اور تکلیف کے ہوئی اور جینیٹ آرام کر رہی ہیں۔‘

جینیٹ کے حاملہ ہونے کی خبر سب سے پہلے پچھلے سال اپریل میں منظر عام پر آئی تھیں جب انھوں نے اپنا ’ان بریک ایبل ٹور‘ ملتوی کر دیا تھا۔

جینٹ جینیٹ جیکسن نے سنہ 2012 میں وصام ال مانا سے شادی کی تھی

اس وقت جینیٹ جیکسن نے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انھوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ٹور اس لیے ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ ایک ’اچانک تبدیلی‘ آ گئی۔ ’میں سمجھتی ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ میں آپ لوگوں کو بتاؤں۔ "برائے مہربانی اس بات کو سمجھیں کہ مجھے اس وقت ایسا کرنا ہے"۔

جینیٹ جیکسن نے سنہ 2012 میں وصام ال مانا سے شادی کی تھی اور ان کو لندن میں بچوں کے سامان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ:بی بی سی اردو