دیپیکا پڈوکون آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوبز کی دنیا میں اپنی بہترین پرفارمنس کے علاوہ بے انتہا خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔
بولی وڈ کی "مستانی گرل" کودنیا میں آئے پورے 31 برس بیت گئے ہیں وہ آج ہی کے دن(5 جنوری 1986)کو پیدا ہوئی تھیں۔
انہوں نے آج سے 10 برس قبل اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی بعد ازاں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ہی فلم"اوم شانتی اوم"میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
دیپیکا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کسی بھی بڑے اداکار سے کم معاوضہ نہیں لیتیں ،گزشتہ کئی برس ان کے کیر ئیر کے لیے بیحد اچھے ثابت ہوئے ہیں اور اب وہ بولی وڈ سے نکل کر ہالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔
دیپیکا کی چند خوبصورت تصاویر دیکھئے


























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔