سیب کے سرکے سے متعلق 'یہ تمام باتیں' افواہیں ثابت ہوئیں
فائل فوٹواکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ سیب کا سرکہ ہماری صحت کےلئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے ذریعے ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
سیب کے سرکے میں ایسٹ اور اضافی بیکٹیریا موجود ہوتا ہے تو یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ یہ ہماری صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
ماہرین نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیب کے سرکے کے ہماری صحت پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ یہ انسانی صحت کےلئے نہ اچھا ہے اور نہ ہی برا ہے۔
سیب کے سرکے کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ ہمارے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
لیکن ایوری ڈے ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سیب کے سرکے میں ایسا کچھ شامل نہیں ہوتا جس سے ہمارے میٹابولزم کو کوئی فائدہ حاصل ہو۔
کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ سیب کا سرکہ ذیابطیس والوں کے لئے کافی صحت بخش ثابت ہوتا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ تحقیق اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔