چاچی 420 کی ننھی اداکارہ اور 'دنگل گرل' کے بیچ رشتے کی حقیقت
ممبئی:حال ہی میں ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم'دنگل'نے کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے سب کو پیچھےچھوڑ دیا۔
فلم میں خان کے علاوہ جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی وہ کوئی اور نہیں بلکہ ماضی کی مشہور فلم چاچی 420 کی ننھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ ہیں۔
سال 1997 میں ریلیز ہوئی مزاح سے بھرپور فلم "چاچی 420"میں کمل حسن نے ایک 60 سالہ خاتون کا کردار اداکیا تھا ،فلم میں "فاطمہ" کمل حسن اور تبو کی بیٹی بنی تھیں یہ فلم لوگوں کو بیحد پسند آئی تھی۔
اس کے بعد ثناء شاہ رخ کی فلم ون ٹو کا فور ، بٹو باس،لو رنجن،آکاش وانی اور ڈرامہ سیریل "اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو" میں نظر آئیں لیکن لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
بھارت کے مقبول پروگرام "کافی ود کرن"میں انٹرویو دیتے ہوئے فاطمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال سے وہ بیروزگار تھیں انہیں کوئی کام نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ بیحد پریشان تھیں۔
پھر ان کی قسمت کا ستارہ چمکا ، عامر خان کی نظر ان پر پڑی اور گیتا پھوگٹ کا مضبوط کردار ان کے حصے میں آیا جس نے ان کے کیرئیر کو ایک نیا موڑ دیا۔
واضح رہے کہ دنگل ریلیز سے اب تک تقریباً 340 کروڑ کا بزنس کرکےفلم "پی کے" اور "بجرنگی بھائی جان "کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
بشکریہ:فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔