سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری میں منفرد اسٹائل، گرج دار آواز اور اپنے دبنگ انداز کی بدولت کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ورسٹائل اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے آج 21برس بیت گئے۔
سال 1938 کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہونے والے پنجابی فلموں کے سلطان نے فلم باغی سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔
فلم بشیرا، وحشی جٹ، اور مولا جٹ جیسی فلموں میں منفرد اداکاری کی بدولت سلطان راہی کا نام بڑے قلیل عرصے میں انڈسٹری کے صف اول کے فنکاروں میں شمار ہونے لگا۔
اسی کی دہائی کے دوران سلطان راہی فلم انڈسٹری پر چھائے رہے،اپنے کیریئر میں 800 سے زائد پنجابی اور اُردو فلموں کے علاوہ اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے ہر ایک کو متاثر کیا۔
متعدد ایوارڈز حاصل کرنے والے دبنگ اداکار سلطان راہی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔
نو جنوری 1996 کو سلطان راہی گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے مگر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔