بھارت: معروف اداکار اوم پوری کی موت معمہ بن گئی
File Photoممبئی : بھارت کے معروف اداکار اوم پوری کی موت ایک معمہ بن گئی ہے ۔ حقیقت جاننے کیلئے پولیس نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں، ساتھی پروڈیوسرخالد قدوائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار نے الکوحل استعمال کیا تھا ، اوم پوری اپنے بیٹے سے ملنا چاہتے تھے۔
بھارتی اداکاراوم پوری کی پر اسرار موت کی اصل حقیقت جاننے کیلئے ممبئی پولیس نے اوم پوری کے ڈرائیور اور پروڈیوسر خالد کڈوائی کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں۔
جمعے کے روز اوم پوری کا انتقال ہوا جس سے قبل اداکار ساتھی پروڈیوسر خالد قدوائی کے ساتھ تھے۔
پروڈیوسر کے مطابق اوم پوری اپنے بیٹے سے ملنا چاہتے تھے اس لئے سابقہ بیوی کے فلیٹ پہنچے جہاں کوئی نہ تھا تو اوم پوری نے فون پر سابقہ بیوی سے بیٹے سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور پنتالیس منٹ تک انتظار کیا اور جب ملاقات نہ ہوسکی تو گھر واپس جاتے وقت مسلسل شراب پیتے رہے۔
اوم پوری کے ڈرائیور رام مشرا کے مطابق جب صبح پولیس کی مدد سے دروازہ کھولا تو مردہ پائے گئے۔ چھیاسٹھ سالہ اداکار جب اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تو ان کےسر پر چوٹ کے نشانات بھی تھے۔
ممبئی پولیس کی ایكسیڈینٹل ڈیتھ رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔ساتھی اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اوم پوری ذاتی مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔