سانحہ ماڈل ٹاون کیس کےملزمان پرفردجرم عائد
لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دشت گردی عدالت لاہور کے جج کے روبرو سانحہ ماڈل ٹاون کے پینتالیس ملزمان پیش ہوئے۔
ملزمان کے وکیل نے عدالت کے روبرو کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود مقدمہ پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔آپ کو خصوصی طور پر اس مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔مگر انہیں اس عدالت سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے،مہربانی فرما کر کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے۔
عدالت نے گرفتار دو پولیس اہلکار بابر اور نثار سمیت تمام ملزمان پر مقدمہ نمبر 510 میں فرد جرم عائد کردی۔جس پر ملزمان نیچالان میں لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے منتقلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔