پریانکا کے ساتھ فلم کرنا چاہتا ہوں: کرن گولیانی

شائع 10 جنوری 2017 05:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہدایت کارکرن گولیانی نے اپنا اگلا پراجیکٹ  پریانکا چوپڑا کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

گولیانی کا کہنا تھا کہ میں ہندی فلم بنانے کی کوشش کر رہا تھا تو میں ہندی اسکرپٹ لے کر پریانکا کے آفس گیا۔ اگر چہ ان کی ٹیم نے اسکرپٹ پسند کیا لیکن پریانکا اس وقت  کوانٹیکو کی شوٹنگ کی وجہ سے میسر نہیں تھیں اور مصروف شیڈول کے سبب اگلی سال ڈیڑھ سال تک واپس نہیں آسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریانکا کی ٹیم نے کہا اگر میں  انتظارکرلوں، لیکن میں بے یقینی کا شکار تھا کہ اگلے سال ڈیڑھ سال میں کیا کروں گا۔

گولیانی نے کہا کہ ٹیم نے فوراً پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا کو بلا لیا۔ جب میں نے انہیں فلم کا خیال بتایا تو انہوں نے فوراً کہا ہم یہ فلم کر رہے ہیں۔انہوں نے پورا اسکرپٹ سنا اور پسند کیا۔ وہ فلم کے تمام عمل میں شامل رہیں۔

بشکریہ زی نیوز