رئیس کا گانا "اڑی اڑی جائے" ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی توجہ کا مرکز

شائع 12 جنوری 2017 06:53am

mahira

ممبئی:بھارتی میڈیا پر ان دنوں "رئیس "کا بخار چڑھا ہوا ہے ،فلم کی ہر چھوٹی سے چھوٹی سے بات میڈیا کی سرخیوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔

گزشتہ 3 روز قبل کنگ خان نے  فلم کے تیسرے گیت "اڑی اڑی جائے"کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں جن میں ماہرہ اور شاہ رخ کی جوڑی کو بیحد  پسند کیا گیا تھا،تصاویر دیکھ کر لوگوں کو گانے کی ریلیز کا شدت سے انتظار تھا۔

اور اب مکمل گانا جاری کردیا گیا ہے،جس میں شاہ رخ اور ماہرہ نے ایک بار پھر  لوگوں کے دل جیت لیے،دونوں اداکار گانے میں راویتی گجراتی رقص"گربا"کرتے نظر آرہے ہیں ماہرہ ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

جبکہ گانے کے اختتام پر دونوں کی شادی ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہے ،گانا ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا ہے۔"اڑی اڑی جائے کو 2017 کا سب سے زیادہ کلر فل  گیت قرار دیا جارہا ہے۔"

گانے کی موسیقی رام سمپتھ  نے ترتیب دی ہے ، بول جاوید اختر نے لکھے ہیں ،جبکہ گلوکار سکھویندر سنگھ اور  بھومی تریویدی نے اپنی آواز میں گایا ہے۔

ماہرہ بھی اپنے گانے کی تشہیر میں پیچھے نہیں رہیں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں گانے کی شوٹنگ سے قبل ماہرہ کی تیاریوں کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کے دو گیت "لیلیٰ میں لیلیٰ"اور "ظالما"ریلیز کیےگئے تھے جنہوں نے بہت کم عرصے میں  سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: ماہرہ اور شاہ رخ کے نئے انداز نے مداحوں کے ہوش اڑادئیے

خیال رہے کہ فلم 25 جنوری  2017 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس