سابق بگ باس اداکارہ سونالی کی  تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

شائع 12 جنوری 2017 07:29am

sonali

ممبئی:بھارت کے معروف اور متنازعہ رئیلٹی شو بگ باس نے اُن اداکاروں کے کیرئیر کو سہارا دینے میں بہت مدد کی ہے جنہیں انڈسٹری میں زیادہ لوگ نہیں جانتے تھے۔

سونالی  راوت بھی ان ہی میں سے ایک ہیں،بگ باس سیزن 8 کی مشہور شخصیت میں شمار ہونے والی سونالی  کو بگ باس سے قبل شاید کوئی نہیں جانتا تھا ،لیکن شو میں شرکت کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔

سونالی  پروگرام کی خوبصورت  خواتین میں سے ایک تھیں لیکن وہ ہمیشہ سے اتنی پُرکشش نظر نہیں آتی تھیں۔

گزشتہ روز سونالی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی ہے اور پیغام درج کیا ہے یہ میری زندگی کا سفر ہے لیکن   آپ جیسے بھی ہیں  آپ کو خود سے محبت کرنی چاہئے۔

ان کی یہ تصویر دیکھ کر ان کے مداح شدید حیرانی کا شکار ہیں۔

بشکریہ:ڈی این اے انڈیا