ظفر علی شاہ کا طارق فضل چوہدری کو برطرف کرنے کا مطالبہ

شائع 07 جنوری 2016 05:28pm

zafar

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو وزارت اور پارٹی عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بری طرح شکست ہوئی۔ طارق فضل چوہدری ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹرظفر علی شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر طارق فضل نے پارٹی ٹکٹ فروخت کیے اور اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کیے۔ حقیقی کارکنوں کو ٹکٹوں سے محروم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتی مداخلت اورکرپشن کے باوجود ن لیگ کو اسلام آباد میں پچاس میں سے محض انیس نشستیں ملیں۔ طارق فضل چوہدری اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اس لیے انہیں وزارت اور پارٹی کے صدر کے عہدے سے بر طرف کیا جائے۔

ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس کے اندر تھینک ٹینک کو بھی اسلام آباد کے مسائل اور زمینی حقائق سے بے خبر رکھا جا رہا ہے۔