مکان میں آگ لگنے کے باعث دو بچے ہلاک
سرگودھا :سرگودھا میں مکان میں آگ لگنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ سرگودھا کے نواحی گاوں چک چھتیس میں پیش آیا ،جاں بحق ہونیوالوں میں دو سالہ سفیان اور نو ماہ کی شازیہ شامل ہیں،ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کے دوران کمرے میں موم بتی جلائی گئی تھی جس کے دوران آگ لگی،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔