کراچی :گیارہ جنوری سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

شائع 08 جنوری 2016 01:36pm

polio_imagee

کراچی :کراچی میں گیارہ جنوری سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہتائی حساس یونین کونسلز میں دوران مہم علاقے کو مکمل کورڈن آف کیا جائے گا۔

کراچی میں گیارہ جنوری سے آغاز ہوگا انسداد پولیو مہم کا، مہم تین روز تک کراچی کے تمام اضلاع کی ایک سو اٹھاسی یونین کونسلز میں جاری رہے گی۔کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔مہم کے دوران حساس یونین کونسلز میں علاقے کو کورڈن آف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے پولیس موجود رہے گی۔حساس علاقوں میں رینجرز کی نفری بھی ساتھ جائیگی۔مہم کے دوران کراچی میں اکیس لاکھ سے زائد پانچ برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین چودہ اور پندرہ جنوری کو پلائی جائے گی۔