کراچی :فنڈز کی عدم دستیابی ،چڑیا گھر کی رونقیں ماند
کراچی :فنڈز کی عدم دستیابی اور ملازمین کی کمی کے سبب کراچی چڑیا گھر کی رونقیں ماند پڑنے لگیں ، کم وسائل کے باعث مسائل نے سراٹھانا شروع کر دیا ۔
گذشتہ دو برس کے دوران کراچی چڑیا گھر کی حالت زار میں کافی بہتری تو آئی،مگر بلدیہ کراچی کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی تاریخی چڑیا گھر کو پھر بدحالی کی جانب دھکیل رہی ہے۔
چڑیا گھر میں ایک سے اٹھارہ گریڈ کے ملازمین کی چھیاسٹھ اسامیاں تاحال پر نہیں کی جا سکیں، ملازمین کی کمی کے باعث صفائی ستھرائی کا حال برا، باغیچوں میں گھاس تیزی سے غائب ہو رہی ہے اور جھیلیں کائی سے بھر چکی ہیں۔
سندھ حکومت کی بے حسی اور بلدیہ کراچی کی عدم توجہی کے باعث جہاں چڑیا گھر کی ویرانی میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں عوام کی عدم دلچپسی بھی بڑھ رہی ہے۔تاریخی چڑیا گھر کی رونقوں کی بحال اور عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کیلئے حکومت کو آگے آنا ہو گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔