شمالی وزیرستان :فضائی کارروائی ،بیالیس دہشتگرد ہلاک
پشاور:شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فضائیہ کے فضائی حملے میں بیالیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ شدت پسندوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
پاک افغان سرحد کے بالکل قریب شوال کے علاقے مائیزر میں فضائی کارروائی ہوئی،جس میں مقامی ذرائع کے مطابق بیالیس شدت پسند ہلاک ہوگئے،حملے میں شدت پسندوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔
آئی ایس پی آرنے بھی تصدیق کی ہے کہ حملے میں شدت پسندوں کے چھ ٹھکانے تباہ ہوئے،شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری ہونے کے باعث زمینی کارروائی کے بجائے فضائی کارروائی کو ترجیح دی گئی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔