اقتصادی راہداری منصوبے میں تبدیلی کیخلاف جے آئی کا دھرنا

شائع 08 جنوری 2016 04:56pm

jamat_image

پشاور:وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے میں تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ راہداری کے روٹ میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کاریڈور پنجاب چائنا اکنامک کاریڈور بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا یہ منصوبہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تھا لیکن اس سے صرف پنجاب مستفید ہورہا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ روٹ میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ورنہ حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات سے گریز نہیں کیا جائیگا۔