وزیراعلیٰ کی گاڑی پر پتھرلگنے کا معمہ حل نہ ہوسکا

شائع 09 جنوری 2016 05:05am

car000000000

خیرپور:گزشتہ ماہ خیر پور میں وزیراعلیٰ سندھ کی بم پروف گاڑی کی ونڈ اسکرین پتھر لگنے سے چٹخے جانے کا معمہ حل نہ ہوسکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گاڑی کو بم پروف بنانے والی کمپنی پیر تک اپنی تفصیلات جمع کرادے گی۔

ڈی آئی جی ٹیکنکل اینڈ ٹرانسپورٹ عمران یعقوب منہاس کی سربراہی میں ٹیم کے ارکان نے گاڑی کا معائنہ کیا،جس کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آگئی رپورٹ کے مطابق گاڑی بی پلس سیون درجہ کی حامل ہے،گاڑی کمپنی سے خرید کر بم پروف بنائی گئی،یہ گاڑی تیس کلو دھماکا خیز مواد سہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ عمران یعقوب نے بتایا کہ جس کمپنی نے گاڑی کو بم پروف بنایا ان سے تفصیلات طلب کرلی ہیں کمپنی اپنی تمام تفصیلات پیر تک جمع کروا دے گی۔