پاکستان کو اتحاد میں شامل نہیں ہونے دیں گے،فاروق ستار

شائع 09 جنوری 2016 05:10am

farooq00000000000

کراچی:ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں پاکستان کو چونتیس ملکی اتحاد میں اتنی آسانی سے شامل نہیں ہونے دیں گے، اگر موجودہ حالات سے مشرق وسطیٰ متاثر ہوا تو پاکستان اور کراچی بھی متاثر ہوگا۔

لال قلعہ گراونڈ عزیز آباد کراچی میں منعقدہ خواتین کانفرنس سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ان بدلتے حالات میں عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیںجو ممالک پہلے سے کمزور ہیں ان کی سلامتی خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش اور طالبان کو کسی ملک میں جانے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی،ہمیں ہر حال میں غیر جانبدار رہنا ہوگا۔