پنجاب بھرکی بارایسوسی ایشنز کےسالانہ انتخابات کیلئے پولنگ
لاہور سمیت پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کے سالانہ انتخابات دو ہزار سولہ سترہ کیلئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شروع ہوا،جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔لاہور بار ایسویسی ایشن کے پندرہ ہزار چھ سو بیس ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
لاہور بار میں حامد خان کے پروفیشنل گروپ اور عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں،انڈ یپنڈنٹ گروپ کی جانب سے ارشد جہانگیر خان جھوجہ جبکہ حامد خان کے گروپ کی جانب سے چوہدری تنویر اختر میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنوں کے انتخابات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔