ڈی ایچ اےکرپشن:حمادارشد کےجسمانی ریمانڈمیں توسیع

شائع 09 جنوری 2016 10:04am

dha-lahore

لاہور:احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی کرپشن اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی۔

ڈی ایچ اے اسکینڈل لاہور میں ملوث ملزم حماد ارشد کو ایک روزہ ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے گیارہ جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،نامزد ملزم حماد ارشد کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے پاس فراڈ کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

ڈی ایچ اے سٹی کے وکیل عاصم حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قریباً بارہ ہزار لوگوں سے فراڈ کیا گیا ہے،چودہ ہزار چھ سو پلاٹ جو کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے والے شہداء اور زخمی ہونیوالے فوجی جوانوں کیلئے مختص کئے گئے تھے،ان کو فراڈ کے زریعے عام لوگوں کے ہاتھوں فروخت کرکے چودہ ارب روپے کا فراڈ کیا گیا ہے،یہ تمام فراڈ گلوپیکو کے نام پر کیا گیا ہے۔عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ فراڈ میں ملوث دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار ہوں گے۔