ان طریقوں پر عمل کرکے جلد کی حفاظت کریں

شائع 10 فروری 2017 06:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہم روزمرہ کئی ایسی کام سرانجام دے رہے ہوتے ہیں جن سے ہماری جلد متاثر ہورہی ہوتی ہے اور ہمیں اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔

آج ہم انہی چیزوں کے حوالے سے بتائیں گے جو ہماری جلد کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں اور ہم مسلسل ان چیزوں کو اپنائیں ہوئے ہوتے ہیں۔

وہ کام کون سے آئیے جانتے ہیں؟

٭ اپنا اسمارٹ فون روز صاف کریں

Image result for cleaning smart phone with wipes

اگر آپ کے گالوں دانے یا ریشز آجاتے ہیں تو اس کے پیچھے بڑی وجہ آپ کا اسمارٹ فون ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اسمارٹ میں ٹوائلٹ سیٹ سے 10 گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔ ان جراثیموں سے بچنے کے لئے اپنے اسمارٹ فون کو خاص کلینگ وائپس سے روزانہ صاف کیا کریں۔

٭ میک اپ برش کی صفائی

Image result for make up brushes cleaning

اگر آپ میک اپ برشوں کو صحیح طریقوں سے استعمال نہیں کریں گے تو اس سے آپ کے چہرے پر ایکنی نکل سکتے ہیں اور اگر گھر میں ایک ہی برش کو مختلف لوگ استعمال کررہے ہیں تو ان برشوں کو روازنہ کی بنیاد پر دھویا کریں۔ برشوں کو شیمپو سے باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔

٭ ڈائٹ کا خیال

Image result for good healthy diet

بہت زیادہ چینی اور چکنائی والے کھانے آپ کی جلد کے دشمن ثابت ہوسکتے ہیں اور بہت زیادہ سخت ڈائٹ بھی آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ ہر چیز بیلنس طریقے سے کھائیں اور غذائیت سے بھرپور کھانے کھائیں۔

٭ فیشل اسکرب کا زیادہ استعمال

Related image

دانے دار فیشل اسکرب آپ کی جلد کو فریش، صاف، نرم اور گندگی سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بلیک ہیڈز سے بھی چھٹکارہ دلاتے ہیں۔ لیکن ان اسکربس کے زیادہ استعمال سے جلد پر جلن ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے اور ایکنی اس میں ایکنی بنتے ہیں تو یہ اسکربس آپ کی جلد کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

٭ سوئمنگ سے دوران چند احتیاط

Image result for apply cream before swimming

سوئمنگ پول میں موجود کیمیکلز آپ کی جلد کو خشک بنا دیتے ہیں۔ اپنی جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لئے سوئمنگ پول میں جانے سے موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں اور جب سوئمنگ کر چکے تو باہر آنے کے بعد بھی جلد پر کریم لگائیں۔

٭ ورزش کے بعد نہائیں

Image result for shower after workout

اگر آپ ورزش کے فوراً بعد نہیں نہاتے تو اس سے آپ کو جلد پر پمپلز، بلیک ہیڈز اور کلاگڈ پورز کی شکایت ہوسکتی ہے۔

٭ گرم پانی سے مت نہائیں

Image result for hot shower

بہت زیادہ گرم پانی سے نہانے سے آپ کی جلد کی پروٹیکٹو سطح کو نقصان پہنچتا ہے۔ بہت زیادہ گرم ہانی سے نہانے سے  کم عمر میں جھرئیاں  اور خشک جلد کی شکایت ہوتی ہے۔ لہذا پانی کا ردجہ حرارت بالکل نارمل کر کے نہائیں۔

٭ زیادہ پانی پیئں

Image result for drinking water

ڈی ہائیڈریٹ رہنا آپ کے لئے بے حد ضروری ہے اور ڈی ہائیڈریٹ رہنے کے لئے زیادہ مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔ اپنی پانی کی بوتل کو موبائل کے اوپر رکھیں تاکہ جب بھی موبائل استعمال کرنے کے لئے اٹھائیں تو پہلے پانی پیئں اور پھر موبائل استعمال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔